ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 13, 2025 9:53 AM | Punjab Besakhi

printer

پنجاب میں بیساکھی کا تہوار آج پورے جوش و خروش اور بھائی چارے کے جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

پنجاب میں بیساکھی کا تہوار آج پورے جوش و خروش اور بھائی چارے کے جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

اس تہوار کی ایک مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اہمیت ہے۔ یہ مذہبی اعتبار سے بہت اہم تہوار ہے، کیونکہ اس دن خالصا پنت کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ ثقافتی اور روایتی اعتبار سے یہ تہورا فصل کی کٹائی کی حیثیت سے کافی اہمیت رکھتا ہے۔

تاریخی اعتبار سے یہ اہم تہوار ہے، کیونکہ امرتسر میں آج ہی کے دن جلیاں والا باغ قتل عام کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

پیش ہے ایک رپورٹ

V/C – Rajsh Bali

سال 1699 میں آج ہی کے دن دسویں گرو شری گرو گوبند جی نے سری آنند پور صاحب میں واقع گرو دوارہ تخت سری کیس گڑھ صاحب میں خالصہ پنت کی بنیاد ڈالی تھی۔ ملک و بیرونِ ملک سے عقیدتمندوں کی ایک بڑی تعداد یہاں اور امرتسر میں سری ہرمندر صاحب میں متھّا ٹیکنے آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ لوگ صبح سویرے سے ہی دیگر گرو دواروں میں پوَتر گُربانی سننے وہاں پہنچ رہے ہیں اور متھّا ٹیک رہے ہیں۔

روایتی اعتبار سے کسان اپنے کھیتوں میں گندم کی کھڑی فصل کی کٹائی شروع کر کے بیساکھی منا رہے ہیں۔ آج ہی کے دن ملک اُن سینکڑوں بے قصور لوگوں کو یاد بھی کرتی ہے، جن کا 1919 میں جلیاں والا باغ میں برطانوی افسر جنرل ڈائر نے قتل عام کیا تھا۔ بے قصور اور معصوم لوگوں کی ہلاکتوں سے بھارت کی آزادی کی تحریک نے مزید زور پکڑ لیا تھا۔

زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ جلیاں والا باغ میں اُنہیں خراجِ عقیدت بھی پیش کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں