پاکستان کے کچھ حصوں میں زبردست ژالہ باری کا طوفان آیا ہے جس میں اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختون خواہ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ گولف کی گیند کے سائز کی اِس برفباری سے گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جس میں اسلام آباد کی فیصل مسجد بھی شامل ہے۔ خیبرپختوان خواہ میں شدید سیلاب سے ٹریفک میں خلل پڑا اور بہت سے افراد جاں بحق ہوئے جن میں بجلی گرنے سے ایک سپاہی بھی شامل ہے۔ پنجاب میں دیوار کے گرنے اور بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ متاثرہ خطوں میں فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ یہ طوفان پنجاب سے آنے والی گرم ہوا اور مشرقی ایران سے آنے والی ٹھنڈی ہوا کے ٹکرائو کے باعث آیا ہے جومتضاد درجہ حرارت کے شدید ٹکرائو کا نتیجہ ہے۔
Site Admin | April 17, 2025 9:27 PM
پاکستان کے کچھ حصوں میں زبردست ژالہ باری کا طوفان آیا ہے جس میں اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختون خواہ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
