پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل حکومت نے آج نئی دلی میں سبھی پارٹیوں کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔ میٹنگ کے دوران حکومت اجلاس کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلائے جانے کو یقینی بنانے کے لیے ایوان کے رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گی اور پارٹیوں کا تعاون حاصل کرے گی۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے:
V/C Bhupendra
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدرِ جمہوریہ دروپدی کے خطاب کے ساتھ 31 جنوری کو بجٹ اجلاس شروع ہوگا۔ اسی روز صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب کے بعد لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے دونوں ایوانوں کے مختصر مدت کے اجلاس میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اقتصادی جائزہ پیش کریں گی۔
وزیر خزانہ ہفتے کے روز 2025-26 کا بجٹ پیش کریں گی۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پیر کے روز صدرِ جمہوریہ کے خطاب پر شکریے کی تحریک پر تبادلہئ خیال ہوگا۔ بجٹ اجلاس کا پہلا حصہ جمعے سے شروع ہوکر 13 فروری تک جاری رہے گا جبکہ بجٹ اجلاس کا دوسرا حصہ 10 مارچ سے 4 اپریل 2025 تک منعقد کیا جائے گا۔