ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 9, 2024 9:37 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آج منامہ میں چوتھی بھارت-بحرین اعلیٰ مشترکہ کمیشن کی میٹنگ کی معاون صدارت کی

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آج منامہ میں چوتھی بھارت-بحرین اعلیٰ مشترکہ کمیشن کی میٹنگ کی معاون صدارت کی۔ اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر جئے شنکر نے بھارت-بحرین تعاون، تجارت کے پھیلاؤ، سرمایہ کاری، دفاع اور بحری سلامتی کے توسیع پاتے ہوئے منظرنامے کو اجاگر کیا ہے۔ڈاکٹر جئے شنکر نے، منامہ میں مشترکہ بحری فورسز ہیڈکوارٹرز میں حال ہی میں بھارت کی شرکت کو واضح کیا۔وزیر موصوف نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو بھارت میں تلاش کرنے کے مواقع کیلئے خیر مقدم کہا۔ انھوں نے بھارتی نژاد افراد کے ساتھ بحرین کے برتاؤ کی ستائش کی، جسے انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ایک اہم پُل قرار دیا۔وزیر موصوف نے غزہ میں جاری تصادم کا بھی ذکر کیا جس میں انھوں نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے اصولی موقف اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تئیں بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے فوری طور پر جنگ بندی، یرغمال افراد کی رہائی اور انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد کی بروقت فراہمی پر زور دیا۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے فلسطین کے مسئلے کیلئے دو ملکوں کے حل کے تئیں بھارت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں