ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 30, 2025 2:37 PM

printer

وزیر اعظم نے آکاشوانی پر ”مَن کی بات“ پروگرام میں عالمی سطح پر ٹیکسٹائل ویسٹ کے بحران کو اجاگر کیا اور اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھارت کی کوششوں کو سراہا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے Textile Waste کے چیلنج کو یہ کہتے ہوئے اجاگر کیا ہے کہ یہ پوری دنیا کیلئے ایک بڑی تشویش کی وجہ بن گیا ہے۔ آکاشوانی پر ”من کی بات“ پروگرام میں ملک کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے، اِس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک فیصد سے بھی کم Textile Waste کو Recycle کرکے نئے کپڑے بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت دنیا میں ایسا تیسرا ملک ہے، جہاں سب سے زیادہ Textile Waste نکلتا ہے۔

پانی کو بچاکر رکھنے کا تذکرہ کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ جیسے جیسے گرمی کے دن آرہے ہیں، کئی شہروں اور گاؤوں میں پانی کو بچاکر رکھنے کی تیاریاں شروع ہورہی ہیں۔

جناب مودی نے اِس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پانی کی بچت اور پانی کو محفوظ رکھنے سے متعلق کوششوں نے کئی ریاستوں میں نئی رفتار پکڑی ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح اِس سال بھی ”Catch the Rain“ یعنی بارش کے پانی کو بچاکر رکھنے کی مہم کیلئے تیاریاں زور و شور سے کی گئی ہیں۔

حالیہ کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا ذکر کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں کی لگن اور اُن کی صلاحیت کیلئے، اُن کی ستائش کی۔

من کی بات کے اِس نشریے میں، جناب مودی نے طلباء کو یہ مشورہ دیا کہ وہ موسمِ گرما کی چھٹیوں کے دوران کسی مشغلے کو اپنائیں اور تعمیری کام کریں۔

انہوں نے موسمِ گرما کے دوران اِس طرح کی سرگرمیوں کا اہتمام کرنے والی تنظیموں، اسکولوں اور سماجی اداروں سے کہا کہ وہ اپنے پروگراموں کے بارے میں جانکاری Hashtag-MyHolidays پر شیئر کریں۔

وزیر اعظم نے Fit India Carnival کے بارے میں بھی اظہارِ خیال کیا، جو پہلی مرتبہ دلّی میں منعقد کیا گیا تھا۔ جناب مودی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بھی، اِس طرح کے Carnival کا انعقاد کریں۔

انہوں نے کہا کہ اِس پہل میں My-Bharat بڑا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے آج کے مَن کی بات پروگرام میں روایتی کھیلوں کے موضوع پر بھی اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ یہ کھیل اب مقبولِ عام کلچر کا حصہ بن رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے اُن افراد کے قابلِ قدر سفر کی ستائش کی، جو 200 سال پہلے بھارت سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کے طور پر ماریشس گئے تھے۔

جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اِن لوگوں نے کس طرح خود کی ایک منفرد پہچان بنائی ہے۔

تندرستی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یوگ کے بین الاقوامی دن میں اب 100 دن سے بھی کم رہ گئے ہیں اور اس کیلئے اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ جناب مودی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی میں یوگ کو شامل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال یوگ کے بین الاقوامی دن کا موضوع ہے، ”ایک کرہئ ارض، ایک صحت کیلئے یوگ“۔

وزیر اعظم نے اِس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلعے میں مہوا کے پھولوں سے کس طرح Cookies تیار کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ایک اور پھول ”کرشن کمل“ کا بھی ذکر کیا، جو گجرات میں Statue of Unity کے اطراف بڑی تعداد میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ جناب مودی نے چیتر نوراترے کے موقع پر پورے ملک کے لوگوں کے تئیں نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا، جو آج سے شروع ہوگئے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں