ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 27, 2025 9:29 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں سے ایک ملک ایک چناؤ سے متعلق مباحثے میں سرگرمی کے ساتھ شامل ہونے پر زور دیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ملک ایک چناؤ کے تحت ایک ساتھ انتخابات کرائے جانے پر زور دیا ہے اور نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ اِس پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں۔ انھوں نے کہا کہ کئی انتخابات سے ملک کیلئے کئے جانے والے کاموں کی رفتار میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے کریپّا پریڈ گراؤنڈ میں NCC کے کیڈٹس کی سالانہ ریلی میں شرکت کی۔ اِس سال کی ریلی کا موضوع تھا: ”یووا شکتی وکست بھارت“۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک کی ترقی میں نوجوانوں کے اشتراک کی ستائش کی۔ جناب مودی نے کہا کہ ملک کے نوجوان عالمی سطح پر فلاح وبہبود کیلئے ایک قوت ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ گذشتہ دس برس میں نوجوانوں کی جانب سے ایک لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپس کا آغاز کیا گیا ہے اور وہ ملک کی سرکردہ کمپنیوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ دہائی میں نوجوانوں کو درپیش کئی مشکلات کو ختم کرکے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مدرا یوجنا، تعلیم کی قومی پالیسی اور اسکالرشپ تک آسان رسائی نے نوجوانوں کو نئی بلندیاں حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ انھوں نے لوگوں پر ملک کی سالمیت کی خاطر کام کرنے کیلئے زور دیا۔
اپنے خطاب میں پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مہاکنبھ میں ملک کا اتحاد دیکھا جاسکتا ہے اور مہاکنبھ اتحاد کا مہاکنبھ ہے۔NCC کیڈٹس کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ NCC نے ملک کی تعمیر کے تئیں نوجوانوں کو مسلسل ترغیب دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ دس برس میں کیڈٹس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور 2014 میں ان کی تعداد 14 لاکھ سے 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ NCC کیڈٹس، قدرتی آفت کے بندوبست اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔
اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، محکمہ دفاع کے وزیر مملکت سنجے سیٹھ، دفاعی عملے کے سربراہ انل چوہان اور دیگر سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران، 800 سے زیادہ کیڈٹس نے ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا، جس میں ملک کی تعمیر کیلئے NCC کے عزم کی عکاسی کی گئی۔ اِس ریلی میں 18 بیرونی دوست ممالک کے 144 نوجوان کیڈٹس نے بھی شرکت کی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں