ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 8, 2025 2:43 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے مُدرا یوجنا کے دس سال پورے ہونے پر اس کی تعریف کرتے ہوئے، اِسے خاموش انقلاب قرار دیا ہے، جس کے نتیجے صنعت کاروں کو بااختیار بنایا گیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج زور دے کر کہا کہ اُن کی سرکار ایک مضبوط ایکو سسٹم کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی، جہاں پر امنگوں والے صنعت کاروں کو قرض تک رسائی حاصل ہو اور اُنہیں اعتماد اور ترقی کا موقع فراہم ہو۔ پردھان منتری مدرا یوجنا کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے اُجاگر کیا کہ اِس اسکیم نے کئی خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔ اِس اسکیم سے ایسے لوگوں کو بااختیار بنایا گیا ہے، جنہیں پہلے مالی مدد سے محروم رکھا جاتا تھا۔ جناب مودی نے کہاکہ مدرا یوجنا سے فائدہ حاصل کرنے والے آدھے سے زیادہ لوگوں کا تعلق درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات سے ہے۔ اِس اسکیم کے 70 فیصدسے زیادہ مستفیدین خواتین ہیں۔ وزیراعظم مودی نے اپنی رہائش گاہ پر اِس اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والے لوگوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

اُنہوں نے اُجاگر کیا کہ مدرا یوجنا نے لاتعداد افراد کو اپنی کاروباری صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس اسکیم کے تحت ملک کے شہریوں کو بغیر کسی ضمانت کے 33 لاکھ کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے اُجاگر کیا کہ اِس اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، انہیں روزگار تلاش کرنے والے کی جگہ روزگار فراہم کرنے والے افراد بنا کر خودکفیل اور اعتماد سے بھرپور بنانا ہے۔

بات چیت کے دوران پردھان منتری مدرا یوجنا سے فائدہ حاصل کرنے والے لوگوں نے وزیراعظم کے ساتھ اپنے کاروباری تجربات مشترک کئے۔

پردھان منتری مدرا یوجنا بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کو 20 لاکھ روپے تک کی ضمانت کے بغیر قرضے فراہم کرتی ہے۔ پچھلے دس سال میں اِس اسکیم کے تحت 33 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 52 کروڑ سے زیادہ قرضوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ریاستوں میں تمل ناڈو نے سب سے زیادہ مدرا یوجنا کے تحت قرضے تقسیم کئے ہیں۔ اِس کے بعد اترپردیش، اور کرناٹک نے قرضے فراہم کئے ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جموں وکشمیر سرفہرست ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں