ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 6, 2025 9:57 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو میں Pamban ورٹیکل لفٹ سمندری پل کا افتتاح کیا اور آٹھ ہزار تین سو کروڑ روپے کی مالیت کے ریل اور سڑک پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ دس برس کے دوران ملک کے چاروں کونے کو جوڑنے کی خاطر بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ باتPamban  عمودی لفٹ سمندری پل کا افتتاح کرنے اور تمل ناڈو میں آٹھ ہزار 300 کروڑ روپے کے ریل اور سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد رامیشورم میں ایک جلسہئ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کی ترقی ملک کی ترقی میں نمایاں تعاون پیش کرتی ہے۔

عمودی لفٹ سمندری پل کو 20ویں صدی کا ایک عجوبہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے اس پروجیکٹ میں کام کرنے والے انجینئرز کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان پروجیکٹوں سے  کاروبار، تجارت، سیاحت میں آسانی پیدا ہوگی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قدیم رامیشورم مندر میں پوجا کرنا اور اسی دن پروجیکٹ کو ملک کے نام وقف کرنا ایک نہایت قیمتی لمحہ ہے۔ ان پروجیکٹوں کو رام نومی کا تحفہ قرار دیتے ہوئے جناب مودی نے سنگم ادب میں بھگوان رام کے ذکر کو یاد کیا۔

وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں سابق صدر جمہوریہ عبدالکلام کا تذکرہ کیا جو رامیشورم میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی نے ثابت کر دیا کہ سائنس کس طرح روحانیت سے وابستہ ہے۔ جناب مودی نے قدیم تمل ثقافت اور زبان کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ میڈیکل کے طلباء کو ان کی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔

جناب مودی نے کہا کہ پچھلے دس سال میں مرکز کی کوششوں سے سری لنکا کی جیلوں سے تین ہزار 700 ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے۔ صرف اسی سال سری لنکا کی جیلوں سے 600 سے زیادہ ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں