ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 5, 2025 10:13 AM | PM-THAILAND

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے بمسٹیک میں ادارے اور صلاحیت سازی کے تئیں، بھارت کی قیادت والے بہت سے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بمسٹیک میں ادارے اور صلاحیت سازی کے تئیں، بھارت کی قیادت والے بہت سے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ بمسٹیک کا مطلب ہے ”کئی شعبوں میں تکنیکی اور اقتصادی تعاون کے، خلیجِ بنگال کے اقدام“۔

بینکاک میں کَل چھٹی بمسٹیک سربراہ کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے وزیراعظم نے 21 نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی۔ جس میں تعاون کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ اِس ایکشن پلان میں تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنا، IT شعبے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور خاص طور پر میانما و تھائی لینڈ میں حالیہ زلزلے کے تناظر میں قدرتی آفات کے بندوبست کے میدان میں اشتراک کرنے پر توجہہ دی گئی ہے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے ایک نئے پروگرام BODHI کا اعلان کیا ہے۔BODHI  کا مطلب ہے ”انسانی وسائل سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی منظم ترقی کے لیے بمسٹیک“، جس کے تحت پیشہ ور افراد طلبا، محققین، سفارتکاروں وغیرہ کو تربیت اور اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں