ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی آج مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کرنے کے لیے مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے نیز متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کرنے کے لیے مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے۔ مہاراشٹر میں جناب مودی آج صبح ناگپور جائیں گے، جہاں وہ Smruti مندر میں درشن کریں گے اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے بانیوں ڈاکٹر کیشَو ہیڈگیوار اور مادھوراؤ گولوالکر کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Dhananje

چھتیس گڑھ کے بلاس پور ضلعے کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی 33,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور اُنہیں ملک کے نام وقف کریں گے۔

جناب مودی بلاس پور ضلع کے Mohbhatta گاؤں میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

VC – VIKALP SHUKLA

وزیر اعظم آج چھتیس گڑھ کے اپنے دورے کے دوران بجلی، تیل اور گیس، ریل، سڑک، تعلیم اور ہاؤسنگ کے شعبوں سے متعلق متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم بلاس پور ضلع میں واقع NTPC کے Sipat سُپر تھرمل پاور پروجیکٹ مرحلہ سوم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ چھتیس گڑھ اسٹیٹ پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ کے پہلے سُپر کلیدی تھرمل پاور پروجیکٹ کے کام کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم مغربی علاقائی توسیع اسکیم کے تحت پاور گرڈ کے تین پاور ٹرانسمیشن پروجیکٹ بھی ملک کے نام وقف کریں گے۔ بھارت کے کاربن کے صفر اخراج کے اہداف کے مطابق، فضائی آلودگی کو کم کرنے اور صاف ستھری توانائی کے حل فراہم کرنے کی خاطر وزیر اعظم چھتیس گڑھ کے کوریا، سورج پور، بلرام پور اور سرگوجا ضلع میں بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے سٹی گیس تقسیم کاری پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے وِساکھ-رائے پور پائپ لائن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس کے علاوہ، وہ  سات ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جن کی کل لمبائی 108 کلومیٹر ہے۔ اس کے علاوہ وہ 111 کلو میٹر کی کُل لمبائی کے تین ریلوے پروجیکٹوں کو بھی ملک کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم ابھان پور-رائے پور سیکشن میں MEMU ٹرین سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ وہ چھتیس گڑھ میں بھارتی ریلوے کے، ریل نیٹ ورک کے 100 فیصد بجلی کاری کو بھی ملک کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم دو سڑک پروجیکٹوں کو وقف کریں گے اور NH-130D کے کونڈا گاؤں – نارائن پور سیکشن کی اپ گریڈیشن کے لیے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ پروجیکٹس ریاست کے قبائلی اور صنعتی علاقوں تک رسائی کو نمایاں طور پر بہتر بنائیں گے۔ سب کے لیے تعلیم کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کے مطابق، وزیر اعظم دو اہم تعلیمی اقدامات، ریاست کے 29 اضلاع میں 130 پی ایم ایس آر آئی اسکول اور رائے پور میں ودیا سمیکشا کیندر کو ملک کے نام وقف کریں گے۔اس کے علاوہ، پروگرام کے دوران، پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 3 لاکھ مستفیدین کے گرِہ پرویش کی تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ وزیر اعظم مذکورہ اسکیم کے تحت کچھ مستفیدین کو مکانات کی چابیاں سونپیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں