ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 15, 2025 9:51 AM | PM-HARYANA VISIT

printer

  وزیراعظم نریندر مودی نے ہریانہ میں 10 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور انھیں وقف کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ہریانہ کے عوام کیلئے تقریباً 10 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں عوام کے نام وقف کیا۔ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی سالگرہ کے موقع پر جناب مودی نے یمنانگر میں دین بندھو چھوٹو رام حرارتی بجلی پلانٹ میں 800 میگاواٹ کے تیسرے یونٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ یہ پروجیکٹ موجودہ پلانٹ کی ایک توسیع ہے، جو کہ فی الحال 2 ضرب 300 میگاوٹ یونٹ بجلی پیدا کرتا ہے۔ اس نئے یونٹ کے ساتھ ہریانہ میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 3 ہزار 382 میگاواٹ کا اضافہ ہوگا۔                 Byte: Narendra Modi

اس موقع پر وزیراعظم نے 90 کروڑ روپے کی مالیت سے یمنانگر میں Gobar Dhan پلانٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

اس پلانٹ میں سالانہ دو ہزار 600 میٹرک ٹن کامپریس بائیو گیس تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ جناب مودی نے رِواڑی بائی پاس کا بھی افتتاح کیا، جسے ایک ہزار 69 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔Byte:Narendra Modi

ہریانہ کے کسانوں کی سخت محنت اور کام کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مرکز اور ریاست میں سرکاریں کسانوں کی خوشی اور چیلنجز میں مضبوط شراکت دار کے طور پر کھڑی ہیں۔ انہوں نے ہریانہ کے کسانوں کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو اُجاگر کیا اور کہا کہ ریاستی سرکار نے کم سے کم امدادی قیمت MSP پر اب 24 فصلوں کی خریداری کی ہے۔ جناب مودی نے کہا ہے کہ ہریانہ میں لاکھوں کسانوں کو پی ایم فصل بیمہ یوجنا سے فائدہ ہوا ہے اور اِس اسکیم کے تحت دعوے 9 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پی ایم کسان سمّان ندھی کے ذریعہ ہریانہ کے کسانوں کو 6 ہزار 500 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے، جس سے اُن کی طرز زندگی اور ترقی میں مزید مدد ملے گی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے حصار میں مہاراجہ اگرسین ہوائی اڈے کی نئی ٹرمنل عمارت کا بھی سنگ بنیاد رکھا اور ہوائی اڈے سے ایودھیا کیلئے پہلی پرواز کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں