ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 22, 2025 2:47 PM

printer

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ تحریک‘ نے صنفی تعصبات کو ختم کرنے میں مدد کی ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ تحریک‘ کے دس سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ یہ تحریک یکسر تبدیلی لانے والی ایک ایسی عوامی پہل بن گئی ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ یہ مہم صنفی تعصب کو ختم کرنے اور ایک ایسا ماحول تشکیل دینے میں معاون رہی ہے جہاں لڑکی کو تعلیم اور موقعوں تک رسائی حاصل ہو، تاکہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت کی شکل دے سکے۔ وزیراعظم نے اس بات کو بھی اُجاگر کیا کہ تاریخی طور پر کم بچے اور بچیوں کے تناسب والے اضلاع میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے صنفی برابری کی اہمیت کے تعلق سے مہم کی گہرائی کو بھی سراہا۔

انہوں نے اس شاندار حصولیابی کا سنگ میل طے کرنے کے لیے لوگوں اور مختلف کمیونٹی سروس کی کوششوں کے تئیں تشکر کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے تمام متعلقہ فریقوں کی اِس بات کے لیے ستائش کی جن کی وجہ سے یہ تحریک بنیادی سطح پر درخشاں تحریک بنی ہے۔ جناب مودی نے سبھی پر زور دیا کہ وہ لڑکیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے سلسلے کو جاری رکھیں تاکہ اُن کی تعلیم اور ایک ایسی سوسائٹی کی تشکیل کو یقینی بنایا جاسکے جہاں وہ بنا کسی تفریق کے آگے بڑھ سکیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں