September 1, 2024 9:54 PM

printer

وزارتِ داخلہ نے گجرات میں بارش اور سیلاب سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے بین وزارتی مرکزی ٹیم تشکیل دی ہے

وزارتِ داخلہ نے، ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم، IMCT تشکیل دی ہے۔ یہ ٹیم گجرات میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے، قدرتی آفات سے نمٹنے کے، قومی ادارے کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر کی قیادت میں تشکیل دی گئی ہے۔یہ ٹیم جلد ہی، ریاست کے سیلاب سے متاثرہ ضلعوں کا دورہ کرے گی۔ ناگالینڈ میں بھی IMCT تشکیل دی گئی ہے، جو جلد ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی۔25 سے 30 اگست کے دوران، راجستھان اور گجرات پر ہوا کے دباؤ میں کمی آگئی تھی، جس کی وجہ سے یہاں شدید اور انتہائی شدید بارش ہوئی تھی۔ مدھیہ پردیش اور راجستھان بھی شدید اور بہت شدید بارش سے متاثر ہوئے تھے۔ وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ان ریاستوں کے سینئر افسران کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اگر ٹیم نے شدید نقصانات کی خبر دی تو وہ وہاں بین وزارتی مرکزی ٹیم تعینات کرے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکز متاثرہ ریاستوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا پوری طرح پابند ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں