ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 1, 2025 10:23 PM

printer

وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ میانما میں آپریشن برہما کے تحت بھارت کی طبی ٹیم نے، جو آرمی فیلڈ اسپتال قائم کیا ہے، اُس میں تقریباً ایک سو چار مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ میانما میں آپریشن برہما کے تحت بھارت کی طبی ٹیم نے، جو آرمی فیلڈ اسپتال قائم کیا ہے، اُس میں تقریباً 104 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ دو بڑی سرجری بھی کی گئی ہیں۔

وزارت نے بتایا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 16 ٹن امدادی سامان اور دیگر ریلیف اشیاء لے کر آج دوپہر میانما کے Mandalay ہوائی اڈے پہنچا۔ انسانی ہمدردی کے امدادی سامان کے ساتھ Mandalay میں یہ پہلا طیارہ اترا ہے۔ وزارت کے مطابق NDRF کی ٹیمیں وہاں کام کررہی ہیں اور آج مزید چار لاشیں نکالی گئی ہیں۔ NDRF گنگا گھاٹ مندر کے مقام پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائی بھی انجام دے رہی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں