ناگپور شہر میں گزشتہ پیر کی رات ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد نافذ کرفیو کو آج دوپہر ناگپور کے تمام 11 علاقوں سے ہٹا لیا گیا۔ ناگپور کے پولس کمشنر ڈاکٹر رویندر سنگل نے مطلع کیا ہے کہ تشدد کے بعد حالات قابو میں ہیں اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے قائم کی گئی پولیس چوکیاں اور فورس کی تعیناتی ابھی بھی ہے۔
پُر تشدد واقعات کے سلسلے میں اب تک تقریباً 104 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح 13 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Site Admin | March 23, 2025 9:51 PM
ناگپور شہر میں گزشتہ پیر کی رات ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد نافذ کرفیو کو آج دوپہر ناگپور کے تمام 11 علاقوں سے ہٹا لیا گیا
