ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 29, 2025 9:55 AM | Maha Govt. News

printer

مہاراشٹر سرکار نے غلط یا گمراہ کُن خبروں پر فوری کارروائی کے لیے سبھی محکموں کو رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

مہاراشٹر سرکار نے ایک سرکاری قرارداد کے ذریعے اپنے سبھی محکموں کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جن میں ریاستی سرکار کے بارے میں غیر حقیقی یا گمراہ کُن خبروں پر فوری کارروائی کے لیے کہا گیا ہے۔ یہ قدم سرکاری قرارداد جاری کیے جانے کے دو ہفتے بعد اٹھایا گیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ سرکار سے متعلق خبروں پر چاہے وہ پرنٹ ہو، الیکٹرانک ہو، سوشل یا ڈجیٹل ہو، قریبی نظر رکھنے کے لیے دس کروڑ روپے کی لاگت سے ایک میڈیا مونیٹرنگ مرکز قائم کیا جائے۔ یہ مرکز خبروں کا تجزیہ کرے گا اور ریاستی سرکار سے متعلق منفی نوعیت کی یا گمراہ کُن خبریں پھیلانے کے خلاف کارروائی کرے گا۔

اطلاع اور تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل بریجیش سنگھ نے اِس سلسلے میں کہا کہ یہ سرکُلر جاری کرنے کا حکومت کا مقصد حکمرانی سے متعلق اہم خبروں کو اپنے علم میں لاکر اپنے کام کاج کی استعداد میں اضافہ کرنا اور شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں