مرکزی کابینہ نے، ریلوے کی وزارت کے چار پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جن پر 18 ہزار 658 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔ آج نئی دلّی میں اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اِن پرجیکٹوں میں تین ریاستوں مہاراشٹر، اُڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے 15 ضلعوں کو شامل کیا گیا ہے، جس سے بھارتی ریلویز کے موجودہ نیٹ وَرک میں تقریباً ایک ہزار 247 کلو میٹر کا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اِن پروجیکٹوں میں سمبل پور – جرپڑا، جھار سوگُڑا – ساسون، کھرَسیا – نیا رائے پور – پرمل کاسا اور گوندیا – بلہرشاہ کو دوہرا کرنے کا کام شامل ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اِن تجاویز سے آمد و رفت میں آسانی ہوگی، بھیڑ بھاڑ کم ہوگی اور ریلوے کے سب سے بھیڑ بھاڑ والے سیکشنوں پر ضروری بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہوگی۔
مرکزی کابینہ نے فعال گاموں کے پروگرام کے دوسرے مرحلے کو بھی منظوری دے دی ہے، جس کے لیے رقم، مرکز فراہم کرے گا، اس پر چھ ہزار 839 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔
جناب ویشنو نے کہا کہ اِس پروگرام سے بین الاقوامی سرحدوں میں واقع بلاکس کے گاؤں کی جامع ترقی ہوگی۔x