ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 7, 2025 10:17 AM | Amit Shah Jammu

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ امرناتھ یاترا کے لیے حفاطتی صورتِحال اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے مقصد سے جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر جموں پہنچ گئے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے BJP کے ارکانِ اسمبلی اور پارٹی کے سینئر لیڈروں کو یقین دلایا ہے کہ جموں خطے میں دہشت گردی سے متعلق صورتحال پر جلد ہی قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے سے متعلق مرکزی حکومت کے موقف کو دہرایا اور کہا کہ جموں و کشمیر کو مناسب وقت پر ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔ جناب شاہ نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں Trikuta نگر میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹرز میں BJP کے تمام 28 ارکانِ اسمبلی کے ساتھ دو گھنٹے کی طویل میٹنگ کی۔ جناب شاہ سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے، سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرنے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ورچوئل طور پر کروڑوں روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے نیز ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے کل شام جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر جموں پہنچے۔

V/C – Gulshan Raina

جناب شاہ آج بین الاقوامی سرحد کا دورہ کریں گے اور وہاں کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کٹھوعہ ضلع میں واقع BSF کی سرحدی چوکی کا معائنہ کریں گے۔ جناب شاہ دوپہر 2 بجے راج بھون جموں میں، عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کریں گے اور ان میں سے کچھ کو ہمدردی کی بنیاد پر منتخب کردہ تقرری نامے بھی سونپیں گے۔ وہ شام کو سری نگر کے لیے روانہ ہوں گے۔ جناب شاہ کل سری نگر میں یونیفائیڈ ہیڈ کوارٹرس اور شری امرناتھ کی سالانہ یاترا کی دو اہم الگ الگ سیکورٹی جائزہ میٹنگوں کی صدارت کریں گے۔

اس کے بعد، وہ سری نگر کے راج بھون میں ایک اور میٹنگ میں شرکت کریں گے، جہاں جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر  منوج سنہا، وزارت داخلہ، فوج، نیم فوجی دستوں، جموں و کشمیر پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں