وزارت خزانہ میں مالی خدمات سے متعلق محکمے نے ایک ریاست ایک علاقائی دیہی بینک کے اُصول پر مبنی 26 علاقائی دیہی بینکوں کے انضمام کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ علاقائی دیہی بینکوں کے انضمام کا چوتھا مرحلہ ہے۔ وزارت نے گزشتہ برس نومبر میں انضمام سے متعلق منصوبہ متعارف کیا تھاجس کا مقصد پچھلے مراحل کے مقابلے کارکردگی کو بہتر کرنا ہے۔ متعلقہ فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورے کے پیش نظر 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے کے 26 علاقائی دیہی بینکوں کو ضم کیا گیا ہے۔ سردست 26ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں 43 علاقائی دیہی بینک سرگرم ہیں۔X
Site Admin | April 8, 2025 9:40 PM
مرکزی سرکار نے، ایک ریاست، ایک علاقائی دیہی بینک پالیسی کے تحت 26 علاقائی دیہی بینکوں کے انضمام کا اعلان کیا ہے۔
