ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 29, 2025 9:45 AM | MP Wheat

printer

مدھیہ پردیش میں، حکومت کم از کم امدادی قیمت MSP پر گیہوں کی خریداری کر رہی ہے اور کسان بھی اپنی زرعی پیداوار کو جوش و خروش کے ساتھ فروخت کر رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں، حکومت کم از کم امدادی قیمت MSP پر گیہوں کی خریداری کر رہی ہے اور کسان بھی اپنی زرعی پیداوار کو جوش و خروش کے ساتھ فروخت کر رہے ہیں۔ اس سال اب تک 13 لاکھ 98 ہزار کسانوں کا MSP پر گیہوں کی فروخت کے لیے رجسٹریشن کیا جا چکا ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے۔

ایک رپورٹ

V/C – Sanjeev Sharma

مدھیہ پردیش میں، کم سے کم امدادی قیمت پر تقریباً 75 ہزار کسانوں سے 5 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ گیہوں کی خریداری کی جا چکی ہے۔ خریدے گئے گیہوں کے لیے کسانوں کو اس کی ادائیگی کیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس سلسلے میں کسانوں کو اب تک 757 کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔

مدھیہ پردیش میں، گیہوں کی کم سے کم امدادی قیمت 2 ہزار 425 روپے فی کوئنٹل ہے۔ ریاستی حکومت فی کوئنٹل پر 175 روپے کا بونس دے رہی ہے۔ اس طرح 2 ہزار 600 روپے فی کوئنٹل کی قیمت پر گیہوں کی خریداری کی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں