مدھیہ پردیش حکومت ریاست کے فطری، روحانی اور ثقافتی ورثے کو اُتر پردیش میں بڑے مذہبی مقامات سے جوڑنے کے اقدامات پر کام کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش کا سیاحت سے متعلق بورڈ گنگا نرمدا سیاحتی راہداری کے فروغ پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ جس کا مقصد مدھیہ پردیش اور اُتر پردیش کے درمیان سیاحتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V/C Sanjeev Sharma
سیاحت، ثقافتی اور مذہبی ٹرٹس کے پرنسپل سیکریٹری شیو شیکھر شکلا نے بتایا ہے کہ گنگا نرمدا سیاحتی راہداری پریاگ راج، وارانسی، ایودھیا، کانپور اور آگرہ کو مدھیہ پردیش میں Maihar Bhedaghat، اوم کاریشور اور مہا کالیشور جیوتر لنگاس سے جوڑے گا۔ اس کے علاوہ چترکوٹ کو ایودھیا سے جوڑنے کے لیے Ram Path Gaman کاریڈور تیار کیا جا رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کی GDP میں سیاحت کا تقریباً تین اعشاریہ تین پانچ فیصد حصہ ہے۔ ریاستی حکومت کا مقصد سال 2028 تک اِسے بڑھاکر چار سے پانچ فیصد تک کرنا اور 2047 تک اِسے 8 سے 10 فیصد تک کرنا ہے۔