ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 15, 2025 9:57 AM | IMD weather

printer

محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین دن کے دوران راجستھان اور گجرات کے دور دراز علاقوں میں گرم لہر کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین دن کے دوران راجستھان اور گجرات کے دور دراز کے علاقوں میں  گرم ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن کے دوران پنجاب، ہریانہ اور مغربی مدھیہ پردیش میں اسی طرح کے حالات کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج کیرالہ اور Mahe میں گرمی اور حبس کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق امکان ہے کہ اڈیشہ میں کَل تک شدید بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلے پانچ دن کے دوران شمال مشرق اور مشرقی بھارت میں بجلی کڑکنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کے ساتھ ساتھ ہلکی اور معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں