مارچ 2025 میں تھوک قیمتوں کے اشاریے WPI پر مبنی افراطِ زر کی شرح کم ہوکر دو اعشاریہ صفر پانچ فیصد ہوگئی۔ تجارت اور صنعت کی وزارت نے آج جاری کردہ اعداد و شمار میں یہ بات کہی۔ فروری 2025 میں WPI افراطِ زر کی شرح 2 اعشاریہ تین آٹھ فیصد تھی۔ مارچ میں بنیادی اشیاء کی سالانہ افراطِ زر کی شرح میں صفر اعشاریہ سات چھ فیصد کی کمی ہوئی، گذشتہ مہینے یہ دو اعشاریہ آٹھ ایک فیصد تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ مہینے کے خوراک کے اشاریہ پر مبنی سالانہ افراطِ زر کی شرح 5 اعشاریہ نو چار فیصد سے کم ہوکر چار اعشاریہ چھ چھ فیصد رہ گئی۔
اس دوران ایندھن اور توانائی کے زمرے میں مہنگائی کی شرح دوبارہ مثبت ہوگئی اور فروری میں صفر اعشاریہ سات ایک فیصد کے مقابلے مارچ میں صفر اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا۔
تیار شدہ مصنوعات کے زمرے میں افراطِ زر کی شرح معمولی اضافے کے ساتھ دو اعشاریہ آٹھ چھ فیصد سے بڑھ کر تین اعشاریہ صفر سات فیصد ہوگئی۔ x