اترپردیش کے لکھنؤ میں کَل رات لوک بندھو اسپتال کے دوسری منزل میں شدید آتش زدگی کے بعد 200 سے زیادہ مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جن میں وہ مریض بھی شامل ہیں، جن کی حالت کافی نازک ہے۔ انہیں دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔ اس واقعہ سے مریضوں اور اسپتال کے عملے میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس آتش زدگی کا نوٹس لیتے ہوئے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام متاثرہ مریضوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور انہیں فوری طبّی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے، جو کل رات موقع حادثہ پر پہنچے تھے، اسپتال کے عملے اور ہنگامی خدمات فوری طور پر فراہم کرنے کی تعریف کی۔
Site Admin | April 15, 2025 9:46 AM | LOK BANDHU HOSPITAL FIRE
لکھنؤ کے لوک بندھو اسپتال میں شدید آتش زدگی کے بعد 200 سے زیادہ مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
