ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 10, 2025 10:18 PM

printer

قومی راجدھانی میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کا آغاز کیا گیا ہے۔

صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا اور دلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے قومی راجدھانی کے لئے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کا آج آغاز کیا۔ اس موقع پر انھوں نے شہر کے واسیوں کو آیوشمان صحت کارڈ تقسیم کئے۔ یہ اسکیم استفادہ کرنے والے ہر ایک کنبے کو پانچ لاکھ روپے کا مفت صحت کور فراہم کرتی ہے۔ اسکیم کے تحت دلی سرکار پانچ لاکھ روپے فی کنبہ کی اضافی رقم فراہم کرے گی۔ پچھلے ہفتے صحت کی قومی اتھارٹی نے اس اسکیم کو نافذ کرنے کی غرض سے دلی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا دنیا کا سب سے بڑا صحت کوریج کا پروگرام ہے، جس کے تحت اس وقت 62 کروڑ افراد استفادہ کررہے ہیں۔

 وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ دلی میں اس اسکیم کے نفاذ کے ساتھ ہی 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام سینئر سٹیزنس کا احاطہ، اُن کی سماجی – اقتصادی صورتحال سے بالاتر ہوکر، آیوشمان وے وندنا یوجنا کے تحت کیا جائے گا۔

اس موقع پر دلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دلی کی سرکار، شہر کے باشندوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔ انھوں نے کہا کہ پردھان منتری آیوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن کے تحت ایک ہزار 139 آیوشمان آروگیہ مندر قائم کئے جائیں گے۔ محترمہ گپتا نے یہ بھی بتایا کہ اِس پہل کے لئے ایک ہزار 749 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔

انھوں نے اعلان کیا کہ قومی راجدھانی میں صحت اور تندرستی کے چار سو مراکز کھولے جائیں گے۔

تقریب کے دوران، پردھان منتری آیوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن کا آغاز کرنے کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور دلی سرکار کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ یہ اسکیم 2021 میں شروع کی گئی مرکز کے زیر سرپرستی ایک پہل ہے، جس کا مقصد شہری اور دیہی، دونوں علاقوں میں، صحت بنیادی ڈھانچے، نگرانی اور صحت سے متعلق تحقیقات میں اہم خامیوں کو دور کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں