عالمی صحت تنظیم WHO کے ممبر ملکوں نے 3 سال تک صلاح مشورے کے بعد دنیا کو مستقبل کی وبائی بیماریوں کیلئے تیار کرنے سے متعلق آج ایک تاریخی معاہدے کو قطعی شکل دی ہے۔ اِس معاہدے میں انضباطی طریقہئ کار کے ذریعے ٹیکنالوجی کی منتقلی، سمجھوتوں کی لائسنسنگ اور سازگار اقتصادی صورتحال پر زور دیا گیا ہے۔
اِس دوران اِس میں اِس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ کوئی بھی منتقلی باہمی طور پر قابل قبول ہونی چاہیے۔ اِس معاہدے میں وبائی بیماریوں کی روک تھام کیلئے One Health طریقہئ کار اور عالمی سپلائی چین اور لاجسٹک نظام قائم کرنا شامل ہیں۔ اب اِسے آئندہ مہینے غور و خوض کیلئے عالمی صحت اسمبلی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ x