صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے، عیدالفطر کے موقعے پر بھارت اور بیرون ملک مقیم تمام شہریوں، خاص طور پر مسلم کمیونٹی کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ تہوار رمضان کے دوران روزہ رکھنے اور عبادت کرنے کے بعد منایا جاتا ہے اور یہ بھائی چارے، تعاون اور ہمدردی کی اقدار کو تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عید سماجی بندھنوں کی پرورش کرتی ہے اور ایک ہم آہنگ، پرامن اور خوشحال معاشرے کو فروغ دیتی ہے۔ محترمہ مرمو نے، اِس امید کا اظہار کیا کہ یہ تہوار سب کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی لائے گا اور انہیں مستقبل کے لیے ایک مثبت سوچ کی ترغیب دے گا۔ ë
جموں و کشمیر، اترپردیش اور تلنگانہ میں آج شام شوال کا چاند نظر آگیا۔ جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ان ریاستوں میں کل عیدالفطر منائی جائے گی۔ جموںو کشمیر میں مفتی اعظم نصیرالاسلام نے رمضان المبارک کے اختتام اور شوال کے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ عید خصوصی دعائوں، دعوت اور صدقات و خیرات کی ادائیگی کے ساتھ منائی جائے گی۔
لکھنؤ میں مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی صدارت والی چاند دیکھنے کی مرکزی کمیٹی نے لکھنؤ میں چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔ عید کی نماز صبح 10 بجے لکھنؤ عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔ نمازیوں کو سڑکوں کے بجاے مساجد اور عیدگاہوں کے اندر نماز ادا کرنے کےلئے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
ریاست بھر میں حساس مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ X