ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 6, 2025 9:55 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو دو ملکوں پرتگال اور سلوواکیہ کے دورے پر روانہ ہو گئی ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج دو ملکوں پرتگال اور سلوواکیہ کے دورے کے پہلے مرحلے کے تحت پرتگال کی راجدھانیLisbon  کے لیے روانہ ہوئیں۔ محترمہ مرمو پرتگال میں، صدر Marcelo Rebelo de Sousa، وزیر اعظم Luis Montenegro، اور قومی اسمبلی کے صدر Jose Pedro Aguiar-Branco کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ ان کا یہ دورہ 27 سال میں کسی بھارتی صدر کا پہلا دورہ ہے۔ اتفاق سے یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر بھی ہو رہا ہے۔

سلوواکیہ میں محترمہ مرمو صدر Peter Pellegrini اور وزیر اعظم Robert Fico سے ملاقات کریں گی۔ ان کا یہ دورہ 29 سال میں بھارتی صدر جمہوریہ کا پہلا دورہ ہے۔

ان کے اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا اور یورپی یونین کے ساتھ بھارت کی وسیع تر شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں