ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 11, 2025 9:52 PM

printer

صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے آج اڈیشہ میں آیوشمان بھارت یوجنا کا آغاز کیا

صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے آج اڈیشہ میں آیوشمان بھارت یوجنا کا آغاز کیا۔ کٹک میں Bali Yatra Ground میں مذکورہ اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں کم و بیش 61 کروڑ لوگ اسکیموں کے فائدے حاصل کر رہے ہیں۔ جناب نڈا نے کہا کہ مرکز نے غریب لوگوں کے علاج معالجے پر گذشتہ چھ برسوں میں ایک اعشاریہ دو چھ لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ آیوشمان بھارت یوجنا ریاست میں اڈیشہ حکومت کی Gopabandhu جن آروگیہ یوجنا کے ساتھ ساتھ نافذ کی جائے گی۔

اڈیشہ حکومت نے اڈیشہ کی Gopabandhu جن آروگیہ یوجنا کے ساتھ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کو مربوط بنائے جانے کے لیے مرکز کے ساتھ مفاہمت کے ایک اقرارنامے پر دستخط کیے ہیں۔ اِس مربوطی سے ریاست میں قبائلی افراد کے غیرمعمولی فیصد سمیت ایک اعشاریہ صفر آٹھ کروڑ کنبوں کے تقریباً تین اعشاریہ پانچ دو کروڑ لوگوں کا  مشترکہ اسکیم کے تحت احاطہ کیا جائے گا۔ یہ مشترکہ اسکیم خواتین ممبروں کے لیے پانچ لاکھ روپے کی اضافی رقم کے ساتھ سالانہ فی کنبے کو پانچ لاکھ روپے کا صحت کوور فراہم کرے گی۔ آیوشمان Vaya Vandana Yojana کے تحت 70 سال سے زیادہ عمر کے معمر شہریوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔

 مستفیدین 29 ہزار سے زیادہ سرکاری اور ملک بھر کے پینل میں شامل پرائیویٹ اسپتالوں میں نقد رقم کے بغیر علاج کا فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی، قبائلی امور کے مرکزی وزیر جوول اورام، اڈیشہ کے صحت کے وزیر مکیش مہالنگ سمیت متعدد شخصیات آیوشمان بھارت کے آغاز کی اس تقریب میں موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں