مرکزی جانچ بیورو CBI نے 6 ہزار کروڑ روپے کے مبینہ مہادیو ایپ گھپلے کے سلسلے میں آج چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیش بھگیل کی رہائش گاہ پر چھاپے کی کارروائی انجام دی۔ ایجنسی کی ٹیمیں، رائے پور اور بھِلائی میں، ان کی رہائش گاہ پر پہنچیں۔ CBI کی ٹیموں نے چار IPS سمیت 7 پولیس افسروں کے احاطوں کے ساتھ ساتھ کچھ سابق IAS اور سابق وزیراعلیٰ کے قریبی ساتھیوں کے مکانات پر بھی چھاپے مارے۔ CBI نے آج چھتیس گڑھ کے مختلف شہروں میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے۔ CBI نے چھتیس گڑھ پولیس کے اقتصادی جرائم کے وِنگ سے یہ تحقیقات اپنے ہاتھ میں لی ہے، جس نے اپنی FIR میں اس سے پہلے کانگریس لیڈر بھگیل ایپ کے پروموٹر روی اُپّل، سوربھ چندراکر، شُبھم سونی، انل کمار اگروال اور دیگر 14 کو نامزد کیا تھا۔
Site Admin | March 26, 2025 3:25 PM
سی بی آئی نے سابق وزیراعلیٰ بھوپیش بھگیل کی رہائش گاہ پر چھاپے کی کارروائی انجام دی
