ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 7, 2025 10:15 AM | RBI MPC

printer

سود کی بنیادی شرحیں طے کرنے کے لیے، RBI کی مالی پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ آج شروع ہوگی۔

بھارتیہ ریزرو بینک RBIکی مالی پالیسی کی کمیٹیMPC  کی تیسری میٹنگ آج ممبئی میں منعقد ہوگی۔ میٹنگ میں سود کی شرحوں یا Repo Rates طے کی جائیں گی۔ یہ میٹنگ مالی سال 2025-26 کی مالی پالیسی سے متعلق پہلی میٹنگ ہوگی، جس میں مرکزی بینک کی، قرض کی بنیادی شرحیں طے کی جائیں گی۔ اِن شرحوں کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔

RBI، اپنی مالی پالیسی کی کمیٹی کی میٹنگ، ہر دو ماہ بعد منعقد کرتا ہے۔ اِس طرح کسی سال کے دوران 6 میٹنگس کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن میں روپے پیسے کی سپلائی، اِفراطِ زر کا منظر نامہ اور دیگر اقصادی وجوہات جیسے عوامل کی بنیاد پر سود کی شرحیں طے کی جاتی ہیں۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C Bhavana in GNR

نئے مالی سال کے دوران MPC کی یہ پہلی میٹنگ ہے، جو 2025 کے مرکزی بجٹ کے، تقریباً فوراً بعد ہی منعقد کی جا رہی ہے جس میں انکم ٹیکس کے زمروں میں تبدیلی کرتے ہوئے، کھپت میں اضافے پر زور دیا گیا ہے۔

ماہرینِ اقتصادیات اور بازار کے تجزیہ کار، کمیٹی کے، خاص طور پر Repo Rate میں کسی بھی تبدیلی سے متعلق فیصلوں پر، قریبی نظر رکھیں گے۔ فی الحال Repo Rate  چھ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہے۔ MPC کے اِس موقف سے آئندہ مالی سال میں اقتصادی ترقی کو متوازن بنانے اور اِفراط زر پر قابو پانے کے طریقے کو بغور دیکھنے کا موقع ملے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں