خواتین پریمیر لیگ 2025 میں، کل شام Vadodara کے کوٹامبی اسٹیڈیم میں، گجرات Giants نے UP Warriorz کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ گجرات Giants کو جیت کے لیے 144 رن کا نشانہ ملا تھا، جسے اُس نے 4 وکٹ کے نقصان پر 18 اوورس میں حاصل کر لیا۔ گجرات Giants کی طرف سے کپتان Ashleigh Gardner نے 52 رن بنائے اور اُنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل، پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے UP Warriorz نے 20 اوورس میں 9 وکٹ پر 143 رن بنائے تھے۔آج شام ساڑھے سات بجے Vadodara کے کوٹامبی اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹلس کا مقابلہ رائل چیلنجرس بنگلورو سے ہوگا۔×