ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 22, 2025 9:53 PM

printer

حکومت نے مارکیٹنگ سیزن 2025-26 کیلئے خام جوٹ کی کم از کم امدادی قیمت میں 315 روپے کا اضافہ کرکے اِسے 5 ہزار 650 روپے فی کوئنٹل کر دیا ہے

حکومت نے مارکیٹنگ سیزن 2025-26 کیلئے خام  پٹن سن یعنی جوٹ کی کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج نئی دلّی میں کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ خام جوٹ کیلئے 5 ہزار 650 روپے فی کوئنٹل کم از کم امدادی قیمت فراہم کی جائے گی، جو پچھلے سال کے مارکیٹنگ سیزن 2024-25 کے مقابلے 315 روپے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے 40 لاکھ کنبوں کی مدد ہوگی، جو خام جوٹ کی پیداوار کر رہے ہیں۔

 وزیر موصوف نے اِس بارے میں مطلع کیا کہ مرکزی کابینہ نے قومی صحت مشن کے تحت پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی کابینہ نے آئندہ دو سال کیلئے اِس مشن کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے جیساکہ پہلے فیصلہ کیا گیا تھا۔ 2021 میں مرکزی کابینہ نے 2026 تک پانچ برس کیلئے قومی صحت مشن کو توسیع دی تھی۔ قومی صحت مشن نے گزشتہ 3 برس میں ماں اور بچے کی صحت، بیماریوں کے خاتمے اور صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔

قومی صحت مشن نے اقتصادی سالوں 2021 سے 2024 کے دوران 12 لاکھ سے زیادہ اضافی طبّی کارکنوں کو بھرتی کیا ہے۔ اس مشن کے تحت ملک بھر میں قریب 220 کروڑ کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔

ملک میں زچّہ اموات کی شرح میں سال 1990 کے مقابلے 83 فیصد کی گراوٹ آئی ہے، جو کہ 45 فیصد کی عالمی گراوٹ سے زیادہ ہے۔ TB کے واقعات بھی سال 2015 کے تناسب، 237 فی ایک لاکھ آبادی سے کم ہو کر سال 2023 میں 195 فی ایک لاکھ رہ گئے ہیں۔ وہیں اس عرصے میں TB سے ہونے والی اموات کی شرح 28 سے گھٹ کر 22 رہ گئی ہے۔

بھارت نے Measles-Rubella سے بچاؤ کی ٹیکہ کاری مہم میں قریب 98 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔

اس مشن کے تحت، نیشنل سیکل سیل اینیمیا ختم کرنے کے مشن جیسے کئی نئے اقدامات کیے گئے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں