جموں و کشمیر کے اودھم پور ضلعے میں حفاظتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان آج تصادم ہوا۔ پولیس اور دوسرے سلامتی دستوں کی تلاش کی کارروائی کے دوران اودھم پور ضلعے کے رام نگر تھانہ علاقے میں Jopher گاؤں میں یہ جھڑپ ہوئی۔ اودھم پور پولیس نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا کہ 2 سے 3 دہشت گرد پھنسے ہوئے ہیں اور فائرنگ جاری ہے۔ پولیس اور حفاظتی دستے گزشتہ 17 دن سے اُن دہشت گردوں پر نظر رکھے ہوئے تھے، جو ایک علاقے سے دوسرے علاقے جارہے تھے۔ کٹھوا ضلعے کے Saniyal علاقے میں 24 مارچ کو کارروائی شروع کی گئی تھی۔ 27 مارچ کو اِس علاقے میں جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد اور 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔×
Site Admin | April 9, 2025 10:22 PM
جموں و کشمیر کے اودھم پور ضلعے میں حفاظتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان آج تصادم ہوا۔
