جموں و کشمیر کے، کشتواڑ ضلعے میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک تصادم میں فوج کے دو اہلکاروں کی موت ہوگئی اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ خفیہ خبر ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کشتواڑ ضلعے کے Chhatroo کے Naidgham علاقے میں کَل مشترکہ طور پر محاصرے اور تلاش کی کارروائی شروع کی۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اورNaidgham گاؤں کے Pingnal Dugadda جنگلاتی علاقے میں روپوش دہشت گردوں کے درمیان گولی باری شروع ہوگئی۔
اِس تصادم میں چار فوجی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ اِس کے بعد دو فوجی اہلکار، علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ وہیں دیگر دو زخمی فوجیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ تلاشی کی کارروائی جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اس دوران شمالی کشمیرکے بارہمولہ ضلعے کے Pattan کے Chak Tapper علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گذشتہ رات تصادم کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ پولس ذرائع کے مطابق آخری خبریں ملنے تک تصادم جاری تھا۔