ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 8, 2025 2:40 PM

printer

جموں و کشمیر کی تین اور سیاسی تنظیموں نے خود کو علیحدگی پسند حریت کانفرنس سے الگ کرلیا ہے

جموں و کشمیر کی تین اور سیاسی تنظیموں نے خود کو علیحدگی پسند حریت کانفرنس سے الگ کرلیا ہے۔ اِن میں جموں و کشمیر اسلامک پالیٹیکل پارٹی، جموں اینڈ کشمیر مسلم ڈیمو کریٹک لیگ اور کشمیر فریڈم فرنٹ شامل ہیں۔ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر اِن تینوں سیاسی تنظیموں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے بھارت کے آئین میں لوگوں کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے متحدہ اور مضبوط بھارت کے نصب العین کو مزید تقویت ملی ہے کیونکہ اب تک 11 تنظیمیں خود کو علیحدگی پسندوں سے الگ کرچکی ہیں۔ مرکزی وزیرِ داخلہ اِن دنوں جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں