جموں وکشمیر میں کَل رات کٹھوعہ ضلع کے Sufain جنگلاتی علاقے کے Juthana میں ایک تصادم میں تین دہشت گرد اور اتنی ہی تعداد میں سکیورٹی دستوں کے اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور ایک پیرا کمانڈو سمیت 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ کَل صبح یہ تصادم اُس وقت شروع ہوا، جب Sufain جنگلاتی علاقے میں تلاش کی ایک کارروائی کے دوران سکیورٹی دستوں کا دہشت گردوں کے ایک گروپ سے سامنا ہوا۔ تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، تاہم ان کی لاشیں ابھی برآمد نہیں ہوئی ہیں۔ علاقے میں کُمک بھیج دی گئی ہے اور دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر شدید فائرنگ کی۔ تصادم کی یہ جگہ اُس مقام سے تقریباً 30 کلو میٹر دور ہے، جہاں بین الاقوامی سرحد سے متصل ہیرانگر سیکٹر کے سانیال گاؤں میں 23 مارچ کو پانچ دہشت گردوں کو اِس سے پہلے دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد محاصرے اور تلاش کی کارروائی شروع کی گئی لیکن دہشت گرد گولی باری کے بعد بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس کے بعد سے کئی سطح پر مبنی تلاش کارروائی جاری ہے۔
Site Admin | March 28, 2025 9:51 AM | J&K Encounter
جموں وکشمیر میں کَل رات کٹھوعہ ضلع کے Sufain جنگلاتی علاقے کے Juthana میں ایک تصادم میں تین دہشت گرد اور اتنی ہی تعداد میں سکیورٹی دستوں کے اہلکار ہلاک ہوگئے۔
