ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 21, 2025 3:03 PM

printer

ترواننت پوریم میں آشا کارکنوں کا احتجاج جاری

کیرالہ میں ترواننت پوریم میں آشا کارکنوں کے احتجاج کا  آج چالیسواں دن ہے۔ ان کارکنوں کا بنیادی مطالبہ ان کی اجرت میں اضافہ ہے۔

کانگریس اور بی جے پی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما اپنی حمایت کے اظہار کے لئے مظاہرے کی جگہوں پر پہنچے ہیں۔ اس معاملے کو پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلی کے اجلاس میں بھی اٹھایا جارہا ہے۔

آج کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن نے کیرالہ اسمبلی میں واک آؤٹ کیا۔ یہ واک آؤٹ آشا کارکنوں کی ہڑتال کے بارے میں ریاستی سرکار کے موقف کے خلاف احتجاج میں کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں