بین الاقوامی امدادِ باہمی سال کے تحت مدھیہ پردیش میں آج ریاستی سطح کی امدادِ باہمی سے متعلق ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ امدادِ باہمی اور داخلہ امور کے مرکزی وزیر امت شاہ اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Sanjeev Sharma
بھوپال میں ریاستی سطح پر امدادِ باہمی کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے ذریعے کی جائے گی۔ پروگرام کے دوران نیشنل ڈیری ڈولپمنٹ بورڈ اور مدھیہ پردیش ڈیری فیڈریشن کے درمیان ایک سمجھوتے پر دستخط کیے جائیں گے۔ مدھیہ پردیش میں تعاون کے ذریعے خوشحالی کا ویژن اور تعاون کے شعبے میں گوناگونیت کے تئیں کی گئی کوششوں کو بھی نمایاں کیا جائے گا۔ پروگرام کے دوران مائیکرو ATMs، کسان کریڈٹس کارڈز اور منظور شدہ قرضہ جاتی مکتوبات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔