بہار کے نالندہ، جہان آباد، مظفر پور، ارریہ اور بیگو سرائے ضلعوں میں آج بارش متعلق واقعات اور بجلی گرنے سے میں کم سے کم 28 افراد ہلاک اور پانچ سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ نالندہ میں سب سے زیادہ 18 اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ ایک دیوار گرنے سے بہار شریف کے ایک مندر میں 9 افراد ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔ اسلام پور، سِلاؤ، Rahui اور Giriyak بلاکوں سے بھی اموات ہونے کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ ریاست کے بہت سے حصے آج شام طوفانی ہواؤں کے ساتھ اچانک بارش سے متاثر ہوئے۔
پٹنہ کے ہمارے نمائندے نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ریاست میں بجلی اور بارش سے متعلق واقعات میں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ابھی تک 42 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جانوں کے زیاں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے فوت ہونے والوں میں سے ہر ایک کے قریبی رشتہ دار کو چار چار لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش ہونے اور گرج چمک کے لئے 48 گھنٹے کی ایک وارننگ جاری کی ہے۔