بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ اور سکم کے دور دراز علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسی طرح کی صورتحال بہار، ذیلی ہمالیہ کے مغربی بنگال، سکم، تمل ناڈو اور کیرالہ میں بھی رہنے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق اترکھنڈ، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش اور پنجاب میں گرج چمک کی توقع ہے۔
اس کے مطابق آج راجستھان، مدھیہ پردیش اور گجرات میں گرم لہر اور رات میں گرمی جیسے حالات رہیں گے۔ محکمہئ موسمیات نے اگلے تین دن کے دوران شمال مغربی بھارت میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت میں بتدریج دو سے چار ڈگری سیلسیس اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے۔×