ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 5, 2025 4:01 PM

printer

بھارت اور سری لنکا نے تجارت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کولمبو میں سری لنکا کے صدر انورا کُمارا دِساّ نائیکے کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی ہے، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان کلیدی اور ترقیاتی شراکت داری کو تقویت دینا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں توانائی اور دفاع سمیت کئی شعبوں میں تعاون اور اشتراک کے سمجھوتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔  سری لنکا کے صدر انورا کُمارا دِساّ نائیکے نے، وزیر اعظم نریندر مودی کو Mithra Vibhushana ایوارڈ پیش کیا۔ وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ یہ صرف اُن کیلئے نہیں بلکہ بھارت کے تمام 140 کروڑ عوام کیلئے اعزاز ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اِس سے سری لنکا اور بھارت کے عوام کے درمیان تاریخی رشتوں اور گہری دوستی کا اظہار ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کی ”پہلے پڑوس“ اور SAAGAR پالیسی میں سری لنکا خاص اہمیت رکھتا ہے۔

جناب مودی نے سری لنکا کے صدر، سری لنکا کی سرکار اور سری لنکا کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اِس سے پہلے سری لنکا کے صدر نے کہا کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان بہت گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک پڑوسی ملک ہیں، جن کی گہری تاریخ ہے، مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں اور یہ رشتے صدیوں پرانے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہمی مفادات، باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی یہ تعلقات وقت کی کسوٹی پر کھرے اترے ہیں۔ اِس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کا کولمبو کے Independence Square میں شاندار استقبال کیا گیا۔ وزارتِ خارجہ نے اِس استقبال کو ایک خصوصی موقعے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار سری لنکا نے کسی غیر ملکی مہمان کا اِس طرح استقبال کیا ہے۔ 2014 سے وزیر اعظم مودی کا سری لنکا کا یہ چوتھا، جبکہ جناب دِساّ نائیکے کے صدر بننے کے بعد سے یہ پہلا دورہ ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں