بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے راجستھان، سوراشٹر اور کَچھ کے کُچھ علاقوں میں آج شدید گرم لہر کے تعلق سے ایک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی مدھیہ پردیش، گجرات، پنجاب، مغربی اترپردیش، وِدربھ اور مشرقی مدھیہ پردیش میں اگلے دو سے تین روز کے دوران لو چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے شمال مغربی بھارت، وسطی بھارت اور مہاراشٹر کے کئی حصوں میں آئندہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس تک کے بتدریج اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق آسام، میگھالیہ، تمل ناڈو، پڈوچیری،،کرائیکل، کیرالہ اور Mahe میں آج شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔×
Site Admin | April 8, 2025 10:20 AM
بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے راجستھان، سوراشٹر اور کَچھ کے کُچھ علاقوں میں آج شدید گرم لہر کے تعلق سے ایک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
