بھارتی محکمہئ موسمیات نے اگلے پانچ دن کے دوران جنوبی بھارتی جزیرہ نما کے حصوں میں بجلی کی گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہئ موسمیات کے مطابق کیرالہ، ماہے اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں آج اور تمل ناڈو، پڈو چیری، کراٹیکل، ساحلی کرناٹک اور شمالی اندرونی کرناٹک میں کَل تک شدید بارش ہوسکتی ہے۔
اِس دوران گجرات، اوڈیشہ، وسطی مہاراشٹر،ساحلی آندھراپردیش، یانم اور رائل سیما میں اگلے دو سے تین دن کے دوران بجلی کی گرج چمک اور 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔