بھارت نے ایسے طیاروں کو، جن میں ایسے پر لگے ہوتے ہیں جو کھلتے یا بند نہیں ہوتے، میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے جھنڈ، مار گرانے کی اپنی صلاحیت کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے لئے 30 کلوواٹ والے، لیزر پر مبنی ہتھیار کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی بھارت اس طرح کی صلاحیت کے حامل ملکوں، امریکہ، چین اور روس کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔
دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم DRDO نے آندھراپردیش کے شہر کرنول میں، گاڑی میں لدے ہوئے، لیزر سے چلائے جانے والے توانائی کے ہتھیار DEW MK-II کا مظاہرہ کیا، جسے زمین سے داغا گیا۔ اس ہتھیار نے بغیر پائلٹ والے ایک طیارے کو جس کے پر کھلتے یا بند نہیں ہوتے، نیز ڈرون طیاروں کے جھنڈ کو ناکارہ بنادیا۔
ہتھیار نے اِن طیاروں کے ڈھانچے کو نقصان پہنچایا اور اِن کے، نگرانی کے نظام کو بھی ناکارہ کردیا۔
دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر سمیر وی کامت اور DRDO کے چیئرمین نے اس کامیابی کو، بھارت کے سفر کا محض آغاز قرار دیا ہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ DRDO Labs، صنعت اور تعلیمی اداروں کے مابین اشتراک سے، اس میدان میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ DRDO، زیادہ توانائی والے دیگر نظام پر بھی کام کررہی ہے، جس میں زیادہ توانائی والے مائیکرو ویو اور دھڑکن والی الیکٹرو میگنیٹک ٹیکنالوجیز بھی شامل ہیں، جن کا مقصد Star Wars جیسی صلاحیتیں پیدا کرنا ہے۔x