بہار اور اترپردیش میں بارش سے متعلق واقعات میں 80 افراد کی جانیں تلف ہوئی ہیں۔ بہار میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 58 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نالندہ ضلع میں مرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد بتائی جاتی ہے جہاں 22 لوگوں کی درختوں کے جڑوں سے اکھڑنے اور دیواروں کے گرنے کی وجہ سے جانیں تلف ہوئی ہیں جبکہ ریاست کے دیگر حصوں میں اِس طرح کے واقعات میں 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ شدید بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ربیع کی کھڑی فصلوں، مسور، مکئی، پیاز اور آم اور لیچی جیسی فصلوں کی وجہ سے ریاست کے بہت سے حصوں میں نقصان ہوا ہے۔ بارش کی وجہ سے ٹرین کی نقل و حمل پر بھی اثر پڑا ہے۔
اترپردیش میں کَل بارش سے متعلق واقعات میں پانچ خواتین سمیت کم از کم 22 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ راحت سے متعلق کمشنر کے دفتر کے مطابق بجلی گرنے سے 13 افراد کی موت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے کنبوں کے لئے چار-چار لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔x