ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 25, 2025 9:45 AM | ED Raid

printer

اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ممبئی اور جے پور میں، 13 جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔

اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ممبئی اور جے پور میں، 13 جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی   Platinum Hern پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے، دھوکہ دہی پر مبنی سرمایہ کاری کی اسکیموں کے سلسلے میں، کالے دھن کو جائز بنانے کی روک تھام کے تحت انجام دی گئی ہے۔ یہ کمپنی Torres Jewellery کے نام سے اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی تھی۔

کمپنی نے، مبینہ طور پر اپنے سرمایہ کاروں کو، زیورات اور ہیرے جواہرات کے کاروبار میں، سرمایہ لگانے پر ہر ہفتے 2 سے 9 فیصد منافع دینے کے وعدے سے لُبھایا تھا اور اُنہیں بڑھی ہوئی قیمتوں نیز منافعے کے فرضی دعووں کی بنیاد پر گمراہ کیا تھا۔

تلاشی کے دوران مجرمانہ نوعیت کے دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد ملے ہیں۔ اِس کے علاوہ 13 کروڑ 78 ہزار روپے کے مشتبہ لین دین کا بھی پتہ چلا ہے، جس کے بعد متعلقہ بینک کھاتوں کے 21 کروڑ 75 لاکھ روپے منجمد کر دیے گئے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں