ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے یورینیم افزودگی کے اصول پر بات چیت نہیں ہو سکتی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کے مطابق انھوں نے کل کابینہ کی ایک میٹنگ سے الگ نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔
وہ پچھلے ہفتہ عُمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان پہلے مرحلے کی بالواسطہ بات چیت کے بعد ایران کے نیوکلیائی پروگرام اور یورینیم کی افزودگی سے متعلق امریکی اہلکاروں کے ذریعے اختیار کیے گئے مخصوص متضاد موقف پر تبصرہ کر رہے تھے۔