ایران اور امریکہ، ایک نیوکلیائی سمجھوتے کے مقصد سے آج عمان میں اہم بات چیت شروع کریں گے، تاکہ مغربی ایشیا میں کشیدگی اور دیگر کسی تنازعے سے بچا جا سکے۔
ایران کے وفد کی قیادت اُس کے وزیر خارجہ عباس Aragchi کریں گے، جبکہ امریکہ کی نمائندگی امریکی ایلچی Steve Witkoff کریں گے۔ عمان کے وزیر خارجہ بدر البُسَیدی، ثالث کے فرائض انجام دیں گے۔
اسی دوران امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، ایک سمجھوتے کو تسلیم کرنے کے لیے ایران کو، 2 ماہ کا وقت دیا ہے۔ اس سمجھوتے کی رو سے اپنے نیوکلیائی منصوبے میں تخفیف کرے گا یا اپنے نیوکلیائی پروگرام کو پوری طرح ختم کر دے گا۔
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل باغئی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ایران، سفارتکاری کا موقع فراہم کر رہا ہے اور امریکہ کو چاہیے کہ وہ لفظوں کی جنگ کے باوجود، اس فیصلے کی ستائش کرے۔ ×