آئی پی ایل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات Titans، ڈیلی کیپیٹلس کو 7 وکٹ سے شکست دے کر پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات ٹائنٹس نے 19 اوورس اور دو گیندوں میں 3 وکٹ گنوا کر 204 رنوں کے نشانے کو آسانی سے حاصل کرلیا۔ گجرات ٹائنٹس کی جانب سے Jos Buttler نے 54 گیندوں میں 97 رن بنایا اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈیلی کیپیٹلس نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 203 رن بنائے۔ اس جیت کے ساتھ گجرات ٹائنٹس، ٹورنامنٹ کی درجہ بندی میں پہلے مقام پر جبکہ ڈیلی کیپیٹلس دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔
اسی دوران ایک دوسرے میچ میں جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں راجستھان رائلس اور لکھنؤ سپُر جائنٹس کے درمیان کھیل جاری ہے۔
آخری خبریں ملنے تک پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ سپُر جائنٹس نے 20 اوورس میں پانچ وکٹ پر 180 رن بنا لئے تھے۔
Site Admin | April 19, 2025 9:38 PM
آئی پی ایل کرکٹ میں گجرات ٹائنٹس نے ڈیلی کیپٹلس کو سات وکٹ سے ہرا دیا
